3 اکتوبر 2024 - 19:17
امریکہ کو ایران کا پیغام, اسرائیل دوبارہ جارحیت کرے تو ایران کا جواب غیر روایتی ہوگا

الجزیرہ نے ایک ایرانی ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ تہران نے قطر کے توسط سے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ صہیونیوں کی ممکنہ جارحیت کا غیر روایتی (Unconventional) جواب دیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، قطر کے الجزیرہ چینل نے ایک ایرانی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے قطر کے ذریعے سے موجودہ علاقائی صورت حال کے حوالے سے پیغام بھجوایا ہے اور کہا ہے کہ یکطرف صبر و تحمل کا دور ختم ہوچکا ہے، اور صبر و تحمل ایران کی قومی سلامتی کو تقاضے پورے نہیں کرتا۔

الجزیرہ نے کہا: ایرانی ذریعے نے کہا ہے کہ امریکہ کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل ایران پر جارحیت کا ارتکاب کرے تو اسے غیر روایتی انداز سے جواب دیا جائے گا، اور اسرائیلی بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

الجزیرہ نے اپنے ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایران نے امریہ سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو موجودہ جنون آمیز اقدامات سے باز رکھے۔

ایران کے انتباہی پیغام کے بارے میں اطلاعات ایسے موقع پر موصول ہوئی ہیں کہ کل [2 اکتوبر 2024ع‍ کو] صدر پزشکیان نے قطر کے ایک روزہ دورے میں بھی خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ممکنہ جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ شدید جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس نے منگل یکم اکتوبر کو درجنوں بیلسٹک میزائلوں سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف حصوں میں صہیونی غاصبوں کے فوجی اور سیکورٹی مراکز کو نشانہ بنایا اور کھربوں ڈالر کے چار تہہوں پر مشتمل صہیونی دفاع نظام کو ناکام بنا کر دشمن کے اہم ٹھکانوں کو نیست و نابود کیا۔ اس کاروائی میں عماد میزائل، اپ گریڈڈ قدر میزائل، خیبرشکن میزائل نیز ہائپر سانک میزائل فتاح-1 سے استفادہ کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔

110